June 19, 2026

بزنس اینڈ ہیومن رائٹس مکالمہ، ملک بھر کے مزدور رہنماوں کی شرکت

 بزنس اینڈ ہیومن رائٹس مکالمہ، ملک بھر کے مزدور رہنماوں کی شرکت

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد میں بزنس اینڈ ہیومن رائٹس اور ذمہ دارانہ کاروباری طرزِ عمل’ کے موضوع پر ایک اہم ویب کاپ مکالمہ منعقد ہوا ہے۔

اس اہم تقریب میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، یورپی یونین کے جیرون ویلمز، آئی ایل او کی رابعہ رزاق، یو این ڈی پی کے ڈاکٹر سیموئل رزق اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ، چوہدری سعد محمد سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی وفود نے شرکت کی۔

مہران لیبر فیڈریشن کے صدر میاں عبد الرحیم بھارو اور مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے محنت کشوں کے حقوق، سماجی تحفظ اور شکایات کے ازالے کے نظام پر مزدور طبقے کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے اہم تجاویز پیش کیں

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اداروں میں شفافیت کے فروغ، احتساب اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی

اجلاس کے دوران شرکاء نے کرپشن کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور اداروں میں احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مزدوروں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بدعنوانی کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp