June 19, 2026

آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کا کم از کم تنخواہ 43 ہزار کے حکومتی اعلان پر تشویش

 آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کا کم از کم تنخواہ 43 ہزار کے حکومتی اعلان پر تشویش

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن نے مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کے حکومتی وعدوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے

تنظیم کا کہنا ہے کہ کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے کرنے کے دعوے اور اعداد و شمار تواتر کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں، مگر عملی طور پر محنت کش اس ریلیف سے اب بھی محروم ہیں.

مزدور رہنماؤں کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی کے باوجود اس فیصلے پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کے نفاذ کے کوئی امکانات نظر آ رہے ہیں.

آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذی کارروائیوں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے غریب ورکرز کو ان کا قانونی حق فراہم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp