June 19, 2026

واپڈا ہائیڈرو یونین نے بجٹ مسترد کر دیا، تنخواہ اور پینشن میں 7فیصد اضافہ ناکافی قرار

 واپڈا ہائیڈرو یونین نے بجٹ مسترد کر دیا، تنخواہ اور پینشن میں 7فیصد اضافہ ناکافی قرار

حیدرآباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) اور آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالیاتی بجٹ 2026-27 کو محنت کش دشمن قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ہے۔

لیبر ہال حیدرآباد میں منعقدہ یونین کے ہنگامی صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ مزدور عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنوں میں محض 7 فیصد اضافہ انتہائی ناکافی اور اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں معیشت کا پہیہ چلانے والے محنت کشوں کو نظرانداز کیا گیا ہے، جبکہ دودھ، گھی، خوردنی تیل اور زرعی ادویات پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ غریب کو مارنے کے برابر ہے۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حنیف خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے

 رہنماؤں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشنوں میں کم از کم 25 سے 30 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلا کر خود انحصاری کی پالیسیاں اپنائی جائیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp