June 13, 2026

وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسوں میں بڑی کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

 وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسوں میں بڑی کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو 4 نئے ٹیکس سلیبز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 23 سے کم کر کے 20 فیصد، 32 سے 41 لاکھ پر 30 سے کم کر کے 25 فیصد، 41 سے 56 لاکھ پر 35 سے کم کر کے 29 فیصد،

جبکہ 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مزید برآں، تنخواہ دار طبقے پر عائد 9 فیصد سرچارج کو مکمل طور پر ختم کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp