June 13, 2026

چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بڑوں کے لیے باوقار روزگار ناگزیر ہے، آئی ایل او

 چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بڑوں کے لیے باوقار روزگار ناگزیر ہے، آئی ایل او

اسلام آباد ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیر ٹی ٹونسٹول نے بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن (12 جون) کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے غربت، غیر رسمی ملازمتوں اور تعلیم تک محدود رسائی جیسے سماجی و معاشی چیلنجز کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ امسال کا تھیم “چائلڈ لیبر کو ریڈ کارڈ: بچوں کے لیے منصفانہ کھیل اور بڑوں کے لیے باوقار کام محنت کشوں کے تحفظ کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایل او کنونشن 138 اور 182 کی توثیق کر رکھی ہے، تاہم دیہی علاقوں، زراعت اور بھٹوں پر اب بھی بچے مشقت پر مجبور ہیں، جنہیں تعلیم اور پائیدار سماجی تحفظ فراہم کرنا ریاست اور سول سوسائٹی کی اولین ذمہ داری ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp