October 29, 2026

پلیٹ فارم اکانومی ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ

 پلیٹ فارم اکانومی ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اکانومی آن لائن رائیڈرز اور فری لانسرز سے وابستہ ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ کے حوالے سے ایک مشاورتی سیمینار منعقد کیا گیا

تقریب میں ٹریڈ یونین رہنماؤں، مزدور نمائندوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد اور چیئرمین وقار احمد میمن نے پلیٹ فارم ورکرز کو قانونی تحفظ دینے اور اجتماعی تنظیم سازی پر زور دیا۔

آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیر ٹی ٹونسٹول نے کہا کہ اس تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے کے محنت کشوں کو مناسب کام اور سماجی تحفظ فراہم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پلیٹ فارم اکانومی ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر وسیم جمال نے یقین دلایا کہ ادارہ ان ورکرز کو سوشل سیکیورٹی اور طبی و مالی سہولیات کے دائرہ کار میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp