وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ویمن چیمبرز کے وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر مشاورت
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے وزارتِ خزانہ میں ملک بھر کی تقریباً 40 ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدور اور نمائندہ خواتین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا
وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العین نے کی۔ اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء کی تیاری اور قومی معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفد نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں اور ان کی زیرِ قیادت چلنے والے کاروباروں کی سرپرستی کی جائے۔
بلال اظہر کیانی نے معاشی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور وزارتِ خزانہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
