اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پائلر اور ایچ آر سی پی کا مجوزہ لیبر کوڈ پر مشاورتی اجلاس، مزدور رہنماؤں کی تحریک چلانے پر اتفاق
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام مجوزہ لیبر کوڈ کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلاء اور مزدور حقوق کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اجلاس کے دوران لمز کے ایڈووکیٹ عمر علی نے مجوزہ لیبر کوڈ کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے ان شقوں کی نشاندہی کی جو محنت کشوں کے حقوق کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتی ہیں
انہوں نے پنجاب کی ٹریڈ یونینز کی طویل جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شدید احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی سے یہ کوڈ پاس کروا لیا گیا
انہوں نے شرکاء سے اس قانون کے خلاف جاری مہم کا حصہ بننے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔ بحث کے بعد، تمام شرکاء نے قانون کے اثرات کا جائزہ لینے اور مربوط ردِعمل دینے کے لیے جلد بڑا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا
