کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا بھوانی ڈسپنسری سائٹ کا دورہ، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمشنر سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو نے سائٹ سرکل کے تحت قائم بھوانی ڈسپنسری کا ایک اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر سیسی کے سینیئر افسر سعادت حسین میمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران کمشنر سیسی نے ڈسپنسری کے مختلف شعبوں اور سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف میڈیکل آفیسر سی ایم او سائٹ سرکل، ڈاکٹر جگمل دودانی نے کمشنر سیسی کو ڈسپنسری کے انتظامی امور، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔
کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے ڈسپنسری کے مجموعی انتظامات اور سی ایم او سمیت تمام طبی عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
