کمشنر سیسی کا ڈسپنسری اور میڈیکل سینٹر کا اچانک دورہ، غیر حاضر عملے پر برہمی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمشنر سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے کوٹری سرکل کے تحت سٹی ڈسپنسری اور نوری آباد میڈیکل سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا۔
بعض ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تمام عملے کو بائیومیٹرک حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔
کمشنر سیسی نے متعلقہ انتظامیہ کو تاکید کی کہ تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے، مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر ڈسپنسری انچارج نے مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی، جبکہ عملے نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں کمشنر نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
