سیسی، ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بدعنوانی اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف سندھ کے مزدور رہنما متحد
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ڈیموکریٹ ورکرز یونین آئی آئی ایل کے مرکزی رہنما عبدالستار نیازی نے حیدرآباد کا ایک اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہران لیبر فیڈریشن کے سینیئر قائدین میاں عبدالرحیم بارو اور رحیم سمجھو سے تفصیلی ملاقاتیں کیں
اجلاس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل، بالخصوص سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ مالی بدعنوانیوں، اور مستحقین کے لیے ڈیتھ و جہیز گرانٹ کے فنڈز کے حصول میں حائل رکاوٹوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا
رہنماؤں نے سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی اور مزدوروں کے علاج معالجے میں مجرمانہ غفلت کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ فلاحی اداروں میں شفافیت لانے اور مزدوروں کے حقوق کی پامالی کے خلاف مشترکہ آئینی و قانونی جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔
