اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ملی لیبر فیڈریشن اور ریلوے انقلابی یونین کے رہنماؤں کی ملاقات، مشترکہ جدوجہد کا عزم
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ سے ریلوے انقلابی یونین کے مرکزی چیئرمین غلام علی بٹ اور کراچی ڈویژن کے رہنما پرویز رضا خان نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ریلوے میں نئی تنظیم سازی کرنے پر اتفاق کیا۔ ریلوے انقلابی یونین کے قائدین نے مزدوروں کے حقوق کی خاطر ملی لیبر فیڈریشن کی چھتری تلے کام کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ملی لیبر فیڈریشن کے نائب صدر صادق تنولی، جنرل سیکریٹری امجد اللہ خان اور جوائنٹ سیکریٹری ذیشان نواب بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اتحاد کو محنت کشوں کی کامیابی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
