اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کے آغاز کا اعلان
لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مرکزی گورننگ باڈی کا ایک اہم اجلاس صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا، جس میں فیڈریشن کے تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور ملک بھر میں مزدوروں کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس کے دوران محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے
اجلاس میں خصوصی طور پر تمام ملحقہ یونینز کے نمائندوں اور عہدیداروں کو سخت ہدایت کی گئی کہ وہ مقامی سطح پر دیگر فعال مزدور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے ساتھ روابط مضبوط کریں
شرکاء نے فیصلہ کیا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے اس دور میں مزدوروں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا، جس سے تمام اراکین نے مکمل اتفاق کیا۔
