October 29, 2026

آئی ایل او میں رومینہ خورشید عالم کی پلاسٹک ری سائیکلنگ سیکٹر میں مزدوروں کے حقوق پر گفتگو

 آئی ایل او میں رومینہ خورشید عالم کی پلاسٹک ری سائیکلنگ سیکٹر میں مزدوروں کے حقوق پر گفتگو

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِ اعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پلاسٹک ری سائیکلنگ کے شعبے میں مناسب اور محفوظ روزگار  کے فروغ کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

گفتگو کے دوران غیر رسمی شعبے سے وابستہ کچرا چننے والے محنت کشوں ویسٹ ورکرز کو باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے  اور طویل مدتی پائیدار نتائج کے حصول کے لیے سرکولر اکانومی کے حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

 اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ غریب اور غیر محفوظ مزدوروں کو سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp