August 1, 2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا محنت کشوں کو 720 مفت فلیٹس کی فراہمی، 3 سال میں 5 ہزار گھر دینے کا اعلان

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا محنت کشوں کو 720 مفت فلیٹس کی فراہمی، 3 سال میں 5 ہزار گھر دینے کا اعلان

لاہور( مدثر خان ،بیورو چیف پنجاب )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے 720 محنت کش خاندانوں کو بالکل مفت فلیٹس کی چابیاں پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ اگلے 3 سال میں 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر، 3 مرلے کے پلاٹ اور قرضے دیے جائیں گے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 35 لاکھ روپے مالیت کا خوبصورت فلیٹ مزدوروں کو بغیر کسی قیمت کے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ سکیم کے تحت 1 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے،

 جبکہ 40 ارب روپے کی لاگت سے 15 لاکھ محنت کشوں کو راشن کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جس سے انہیں ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت مل رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر محنت پنجاب محمد منشا بٹ،  ڈائریکٹر لیبر لاہور سائوتھ ندیم اختر اور دیگر لیبر محکموں کے افسران بھی موجود تھے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp