بین الاقوامی لیبر کانفرنس میں پاکستانی وفد کی آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل سے اہم ملاقات
فباٹی کا وفاقی بجٹ 27-2026 میں صنعتوں اور برآمدات کے لیے خصوصی پیکیج کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور برآمدات میں اضافے کے لیے آئندہ بجٹ 27-2026 میں خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔
وزارتِ خزانہ کو ارسال کردہ بجٹ تجاویز میں فباٹی نے نشاندہی کی کہ عالمی کشیدگی اور بڑھتی مہنگائی کے باعث صنعتوں کے لیے چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔
فباٹی کے صدر شیخ تحسین نے مطالبہ کیا کہ برآمد کنندگان کے لیے آسان اور مستحکم فائنل ٹیکس ریجیم بحال کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس ریفنڈ، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم اور ایڈوانس ٹیکس کے دیرینہ مسائل فوری حل کیے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، صنعتی بقا کے لیے اب فیکٹریوں میں جدید ٹیکنالوجی، توانائی بچت اور پائیدار ترقی پر مبنی اصلاحات لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
