June 5, 2026

پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم

 پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  حکومت نے ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو ہنر، روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم پُرعزم پاکستان کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ مہم وزیراعظم یوتھ پروگرام نے یونیسف اور جنریشن ان لمیٹڈ کے اشتراک سے شروع کی ہے۔ چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیم، مہارت اور ملازمتوں کے مابین ایک مضبوط قومی نظام قائم کرنا ہے، تاکہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

پاکستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی والے ممالک میں شامل ہے، جہاں 67 فیصد لوگ 30 سال سے کم عمر ہیں، تاہم لگ بھگ 32 ملین (3 کروڑ 20 لاکھ) نوجوان تعلیم، ملازمت یا کسی قسم کی تربیت سے محروم ہیں۔

 پُرعزم پاکستان اس بحران کو حل کرنے کے لیے نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے پسماندہ طبقات اور لڑکیوں کے لیے ڈیجیٹل روزگار، گرین اکانومی اور انٹرپرینیورشپ کے نئے راستے کھولے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp