اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی سائٹ صنعتی ایریا میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طحہٰ نے سائٹ صنعتی ایریا میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے صنعتی فیڈرز کی اپ گریڈیشن سمیت صنعتکاروں کے دیرینہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے وہ سینئر حکام کے ہمراہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے
سید محمد طحہٰ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے 11 کے وی ٹرانسمیشن لائنز کو مرحلہ وار 33 کے وی لائنز سے تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ ملٹی ایئر ٹیرف کا معاملہ رواں سال ستمبر تک حل ہو جائے گا۔
قائم مقام صدر احمد ذوالفقار چوہدری نے بتایا کہ 4700 ایکڑ پر محیط سائٹ انڈسٹری سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات میں حصہ ڈالتی ہے۔ اجلاس میں سلیم پاریکھ اور جاوید بلوانی نے بار بار کے فالٹس اور کراس سبسڈی کے اثرات کا مسئلہ اٹھایا، جس پر سی ای او نے فالٹ رسپانس ٹائم بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔
