کارانداز سے چھوٹے صنعتکاروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں سے منسلک کرنے کا معاہدہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کارانداز پاکستان نے اپنے راست مرچنٹس آن بورڈنگ پروگرام کے تحت معروف فن ٹیک کمپنی ٹیپ سِس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں 10 ہزار مائیکرو اور چھوٹے صنعتکاروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے
اس تعاون کے تحت تاجروں کو جدید اسمارٹ ساؤنڈ باکس ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، جو مصروف تجارتی ماحول میں نقد لین دین کے متبادل کے طور پر مقامی زبانوں میں فوری آڈیو ٹرانزیکشن تصدیق مہیا کرے گی
کارانداز کے سی ای او وقاص الحسن نے کہا کہ یہ اقدام کیش لیس پاکستان کے قومی وژن کے مطابق ہے جو چھوٹے صنعتکاروں کا ڈیجیٹل نظام پر اعتماد بحال کرے گا
ٹیپ سِس کے سی ای او کریم جندانی نے واضح کیا کہ راست ادائیگیوں کو ساؤنڈ باکس سے جوڑ کر چھوٹے شہروں (ٹیئر 2 اور 3) تک ڈیجیٹل معیشت کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
