آئی ایل او کے تحت ہراسانی کے خلاف دو روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام صنفی مساوات اور کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے سے متعلق منعقدہ دو روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے
یہ اہم تربیتی پروگرام پاکستان کے مقامی قوانین اور عالمی ادارہ محنت (ILO) کے کنونشن سی-190 (C-190) کے مطابق ترتیب دیا گیا تھا۔
اختتامی تقریب کے دوران ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نذر علی اور تربیت کار کرن زبیر نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر وسیم جمال کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر باقاعدہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
اس معلوماتی پروگرام کا انعقاد آئی ایل او کے پی آر ایس پراجیکٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جس کے مالی اخراجات حکومتِ جاپان نے آئی ایل او/ جاپان ملٹی بائی لیٹرل پروگرام کے تحت فراہم کیے تھے تاکہ کام کی جگہوں پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
