اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل کی 23 ویں فیئر ایشیا 2026 کا اختتام، صنعتی وفود کی بھرپور شرکت
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں 23 واں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ یہ نمائش عالمی صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جس میں چین سمیت متعدد ممالک کے صنعتی وفود اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی
نمائش کے دوران چینی آئی بی آئی گروپ نے پاکستانی صنعتی تنظیموں کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ایونٹ میں سولر انرجی، انجینئرنگ، آئل اینڈ گیس، پلاسٹک اور معدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی پیش کی گئی، جبکہ پی زیڈ اے اور گلگت بلتستان کے پویلینز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے
اس ایونٹ اور بی ٹو بی ملاقاتوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے
