June 2, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت کے لیے فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ نظام کا نفاذ

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت کے لیے فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ نظام کا نفاذ

لاہور( مدثر خان ، بیورو چیف لیبر نیوز لاہور )  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کے ذیلی ادارے ‘پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

 مہم کے تحت محکمے میں میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور اسکالرشپ کے حصول کے لیے باقاعدہ طور پر فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس نئے اور شفاف نظام کے تحت گرانٹس کے لیے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال اور منظوری مکمل طور پر باری کے مطابق ہوگی، یعنی جو درخواست پہلے جمع کرائی جائے گی،

 اس کی منظوری اور ادائیگی سب سے پہلے کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد طویل المدتی تاخیر، اقربا پروری اور دفتری مداخلت کا خاتمہ کرنا ہے۔

محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ اس خودکار اور شفاف نظام کے ذریعے مزدور طبقے کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی بغیر کسی سفارش اور رکاوٹ کے ممکن ہو سکے گی، جس سے ورکرز ویلفیئر فنڈ پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp