August 1, 2026

ورکرز ویلفیئر فنڈ کی انویسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس؛ فنڈز کی شفاف سرمایہ کاری پر زور

 ورکرز ویلفیئر فنڈ کی انویسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس؛ فنڈز کی شفاف سرمایہ کاری پر زور

اسلام آباد( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر فنڈ کی انویسٹمنٹ کمیٹی کا 109واں اجلاس چیئرمین فرخ شہزاد کی زیرِ صدارت سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری فنڈ ذوالفقار احمد اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد مزدوروں کے فنڈز کی بہتر اور محفوظ مقامات پر سرمایہ کاری کے امور کا جائزہ لینا تھا

اجلاس کے دوران سیکرٹری ذوالفقار احمد نے شرکاء کو بتایا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فنڈز کو مکمل شفافیت کے ساتھ محفوظ رکھتے ہوئے ان پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 چیئرمین فرخ شہزاد نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے دوران ورکرز کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ حاصل شدہ منافع براہِ راست مزدور طبقے کی زندگیوں میں بہتری لانے کے کام آ سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp