August 1, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لیبر قوانین پر عملدرآمد سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،

جس میں ملک میں رائج مزدور قوانین کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کے لیے منصفانہ ماحول کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 اجلاس میں وزیراعظم کے معاونینِ خصوصی اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی، جہاں مستقبل میں لیبر قوانین کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp