October 29, 2026

اوپیک سے علیحدگی کے بعد ایڈنوک کا 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

 اوپیک سے علیحدگی کے بعد ایڈنوک کا 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابوظہبی ( لیبر نیوز کامرس ایند ٹریڈ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی ایڈنوک نے اگلے دو برسوں میں نئے منصوبوں پر 55 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے

یہ پیش رفت یو اے ای کی جانب سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک’ سے باقاعدہ علیحدگی کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

اوپیک چھوڑنے کے فیصلے سے امارات اب دہائیوں پرانے کوٹہ سسٹم سے آزاد ہو کر اپنی مرضی کے مطابق تیل پیدا کر سکے گا

جس کا ہدف 2027 تک 50 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ ایڈنوک کے مطابق یہ خطیر رقم تیل نکالنے اور ریفائننگ کی صلاحیت بڑھانے پر خرچ ہوگی

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp