سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
مزدور احتجاج رنگ لے آیا، ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعلیمی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی امداد کے متنازع معیار پر نظرثانی کا عمل شروع کر دیا ہے
اسلام آباد میں منعقدہ گورننگ باڈی کے 167 ویں اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد کے لیبر نمائندوں، محسن الیاس، پیر محمد کاکڑ اور زاہد بھٹو کے مطالبے پر تعلیمی پالیسی کا معاملہ دوبارہ زیرِ بحث لایا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں پر تمام صوبائی ورکرز ویلفیئر بورڈز سے باضابطہ تجاویز اور تبصرے حاصل کیے جائیں گے
ان سفارشات کی روشنی میں پالیسی کو حتمی جائزے کے لیے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سکالرشپ کے لیے نمبروں کی سخت شرط جیسے مسائل کو حل کر کے محنت کشوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے
