سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کا اسکالرشپ کے لیے سخت شرائط، مزدور دشمنی قرار
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے مزدوروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ پر 60 فیصد اور میڈیکل و انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے 80 فیصد نمبروں کی شرط عائد کرنے کے فیصلے کو مزدور رہنماؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے
ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ ہے کیونکہ مزدور کے بچے کے پاس وہ تعلیمی سہولیات، مہنگی اکیڈمیز اور پرسکون ماحول میسر نہیں ہوتا جو اشرافیہ کو حاصل ہے
مزدور نمائندوں نے وزیرِ محنت اور متعلقہ حکام کو باور کرایا ہے کہ وسائل کی کمی اور غربت کے باوجود ڈگری حاصل کرنا ہی مزدور کے بچے کا اصل میرٹ ہے۔
لیبر تنظیموں نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے، کیونکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کا مقصد محنت کشوں کو سہارا دینا ہے نہ کہ ان پر تعلیم کے دروازے بند کرنا
لیبر ماہرین نے زور دیا کہ مستقبل کی کوئی بھی پالیسی ٹریڈ یونینز کی مشاورت سے مرتب کی جائے
