یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
وزیر محنت پنجاب منشاء اللہ بٹ کا مزدورون کے لیئے فلاحی مشن جاری رکھنے کا اعلان
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صوبائی وزیرِ محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور محکمہ محنت کی جانب سے تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ دن ان ہاتھوں کی عظمت کو تسلیم کرنے کا ہے جو اپنی محنت سے دنیا کو روشن اور انسانی زندگی کو آسان بناتے ہیں.
منشاء اللہ بٹ نے زور دیا کہ ہر محنت کش کی قدر و منزلت ہماری قومی کامیابی کا لازمی حصہ ہے. انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کی خوشحالی اور سماجی برابری کے لیے ہر ممکن مؤثر اقدامات کر رہی ہے.
صوبائی وزیر کے مطابق، پنجاب حکومت محنت کشوں کو ایک باوقار مستقبل فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے
