October 29, 2026

گلگت بلتستان میں  یومِ مزدور پر محنت کشوں کو حقوق کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

 گلگت بلتستان میں  یومِ مزدور پر محنت کشوں کو حقوق کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

گلگت( نور الھدی شاہین، نمائندہ لیبر نیوز گلگت )  گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے  یومِ مئی کے موقع پر محنت کشوں کو ملکی ترقی اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے.

رہنماؤں نے کہا کہ یکم مئی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو مزدوروں نے منصفانہ اجرت اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے دیں.

حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انہیں محفوظ کام کا ماحول، مساوی معاوضہ اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی صرف محنت کش طبقے کی خوشحالی اور انہیں بااختیار بنانے سے ہی ممکن ہے. رہنماؤں نے اداروں اور معاشرے پر زور دیا کہ وہ محنت کشوں کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی اجتماعی ذمہ داری پوری کریں.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp