September 7, 2026

مزدور کی جان خطرے میںسیفٹی ڈے پر یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

 مزدور کی جان خطرے میںسیفٹی ڈے پر یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک کے موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سعد محمد نے ملک میں کام کے غیر محفوظ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایل او کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 29 لاکھ سے زائد مزدور کام کے دوران جاں بحق ہو جاتے ہیں، جن میں سے نصف کا تعلق ایشیا سے ہے

سعد محمد نے ملکپور اور شیخو شوگر مل جیسے حالیہ المناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثات انتظامی غفلت اور حفاظتی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کا شاخسانہ ہیں

فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ او ایس ایچ قوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے اور شدید گرمی جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں. انہوں نے زور دیا کہ مزدور کا تحفظ کوئی مراعات نہیں بلکہ بنیادی انسانی حق ہے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp