September 7, 2026

حکومت محنت کشوں کے تحفظ کو بنیادی انسانی حق قرار دے ،  پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل اینڈ مائنز کا بڑا مطالبہ

 حکومت محنت کشوں کے تحفظ کو بنیادی انسانی حق قرار دے ،  پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل اینڈ مائنز کا بڑا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری عمران علی نے کہا ہے کہ جس میں کام کی جگہوں پر محنت کشوں کے تحفظ کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی لاکھوں مزدور آگ سے بچاؤ کے نظام، ماسک اور حفاظتی لباس کے بغیر خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں

عمران علی نے واضح کیا کہ کام کے دوران ہونے والے حادثات نہ صرف مزدور بلکہ اس کے پورے خاندان کو معاشی و سماجی طور پر تباہ کر دیتے ہیں

یونین نے حکومت اور مالکانِ صنعت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور لیبر انسپیکشن کے نظام کو فعال کیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی جان بچانا خرچہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے، اور جب تک ہر کام کی جگہ محفوظ نہیں ہوتی جدوجہد جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp