September 7, 2026

محکمہ محنت اور سیٹھوں کا مزدور دشمن گٹھ جوڑ محنت کشوں کے استحصال کی بنیاد ہے، مزدور محاذِ عمل

 محکمہ محنت اور سیٹھوں کا مزدور دشمن گٹھ جوڑ محنت کشوں کے استحصال کی بنیاد ہے، مزدور محاذِ عمل

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدور محاذِ عمل کے صدر مرزا مقصود نے یومِ مزدور کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ محنت اور سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ محنت کشوں کے معاشی استحصال کی اصل وجہ ہے

مرزا مقصود نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں ٹریڈ یونینز کی کمی کا فائدہ اٹھا کر مزدور قوانین کو مفلوج کر دیا گیا ہے جبکہ حکمران جماعتیں صرف اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں

صدر مرزا مقصود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کارکنوں کے پاس اپنی اجتماعی طاقت کو مضبوط کرنے اور طبقاتی بنیادوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے

انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لیے لانڈھی کے صنعتی علاقے میں ایک بڑی ریلی نکالی جا رہی ہے، جس میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی، ٹرانسپورٹ یونین، فینکس آرمز، جنرل ٹائر، انٹرنیشنل اسٹیل اور آدم جی انجینئرنگ سمیت متعدد ٹریڈ یونینز شرکت کریں گی

صدر مزدور محاذ عمل مرزا مقصود نے کہا کہ مزدور رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک مزدوروں کو ان کے جائز حقوق نہیں ملتے، جدوجہد جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp