July 31, 2026

محنت کشوں کا تحفظ معاشی استحکام کی بنیاد ہے، گیئر ٹونسٹول کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او پاکستان

 محنت کشوں کا تحفظ معاشی استحکام کی بنیاد ہے، گیئر ٹونسٹول کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او پاکستان

اسلام آباد( لیبرنیوز ویب ڈیسک )  آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے کہا ہے کہ کام کی جگہوں پر سلامتی اور صحت کو یقینی بنانا نہ صرف محنت کشوں بلکہ ان کی فراہم کردہ خدمات کے لیے بھی ناگزیر ہے

آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی مکالمے اور کام کی جگہ پر باہمی تعاون کے ذریعے ایسا ماحول بنایا جائے

جہاں ہر کارکن خود کو محفوظ محسوس کرے، کیونکہ عالمی معیشت کی ترقی کا دارومدار محفوظ افرادی قوت پر ہے۔

منعقدہ تقریب کے تناظر میں انہوں نے واضح کیا کہ تحفظ محض طبی مسئلہ نہیں بلکہ معاشی پائیداری اور پیداواری صلاحیت کے لیے بنیادی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ اب حادثات کے بعد ردعمل کے بجائے پیشگی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینا ہوگی۔

خاص طور پر غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والی خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کو اب بھی شدید خطرات کا سامنا ہے جو حفاظتی حصار سے باہر ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp