August 1, 2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چارٹر آف دیمانڈ میں پیش رفت

 ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چارٹر آف دیمانڈ میں پیش رفت

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ورکرز ویلفیئر بورڈ  سندھ کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سیکرٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 جاری اعلامیے کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلاہز ایسوسی ایشن کے رہنما منظور احمد کی سربراہی میں یونائیٹڈ یونین کے وفد سے ملاقات کے وفد میں محمد طارق، عمران خان، محمد عاصم، حنا حامد، اور محمد حسنین شامل تھے

مزاکرات کے نتیجے میں ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو چند روز میں فعال ہو جائے گی

مذاکرات میں ہونے والے اہم فیصلے کے تحت کلفٹن کے نجی سپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں اب فون کال کی ضرورت نہیں ہوگی اور ملازمین محض اپنا کارڈ دکھا کر داخل ہو سکیں گے

اس کے علاوہ 20 دن کے اندر میڈیکل بلز کی کلیئرنس سمیت تین مزید نجی اسپتالوں کو پینل پر لانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے

جبکہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور لوئر اسٹاف کی ڈی پی سی کے معاملات بھی فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp