August 1, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت، مزدور کا بیٹا تعلیم سے محروم

 پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت، مزدور کا بیٹا تعلیم سے محروم

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپشن اور انتظامی بے حسی کا ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے مزدور کے بیٹے واصف اعجاز چوہدری کو 8 سال گزرنے کے باوجود اسکالرشپ کی رقم نہ مل سکی

 طالب علم واصف اعجاز چوہدری کے مطابق 2018 میں ایف ایس سی کے بعد جمع کرائی گئی اس کی اصل دستاویزات فائل سے غائب کر دی گئی ہیں

متاثرہ طالب علم نے انکشاف کیا کہ اسکالرشپ نہ ملنے کے باعث اس کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے خاندان کو بہنوں کی شادی کے لیے رکھا گیا سونا فروخت کرنا پڑا

واصف کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کے دفاتر کے چکر کاٹ کر تھک چکا ہے مگر اسے صرف جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں۔ اس نے اعلیٰ حکام سے فوری واجبات کی ادائیگی اور ذمہ دار عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp