یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کا پاک چین تجارتی تعلقات میں ویلیو ایڈیشن اور آئی ٹی تعاون پر زور
شنگھائی ( لیبر نیوز کامرس ایند ٹیرڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل شہزاد احمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ثاقب فیاض مگوں نے زور دیا کہ پاکستان کو محض خام مال کی برآمد پر انحصار کرنے کے بجائے ‘ویلیو ایڈڈ’ مصنوعات کی طرف جانا ہوگا تاکہ چین کی وسیع مارکیٹ میں مستقل جگہ بنائی جا سکے۔
ملاقات میں آئی ٹی برآمدات، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل سروسز میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر نیفتھا کریکر پلانٹ جیسے اسٹریٹجک منصوبے میں مالیاتی رکاوٹوں کے باعث ہونے والی تاخیر پر بھی بات ہوئی اور اس کے فوری حل پر زور دیا گیا
قونصل جنرل نے پاکستانی برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں چینی ضروریات کے مطابق معیار اور برانڈنگ کو بہتر بنا کر برآمدی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
