June 7, 2026

رانا پلازہ المیے کے 13 سال مکمل، گارمنٹ فیکٹریوں کو ڈیتھ ٹریپ بننے سے روکنے کا مطالبہ

 رانا پلازہ المیے کے 13 سال مکمل، گارمنٹ فیکٹریوں کو ڈیتھ ٹریپ بننے سے روکنے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  رانا پلازہ المیے کی 13ویں برسی کے موقع پر ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن  نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹ انڈسٹری میں محنت کشوں کے لیے محفوظ کام کی جگہوں کی فراہمی اور کارپوریٹ لالچ کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس دن کی مناسبت سے فیڈریشن کی ارکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بینرز و پلے کارڈز کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کی۔

یونین کی جنرل سیکریٹری زہرہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش میں رانا پلازہ اور پاکستان میں علی انٹرپرائزز جیسے حادثات میں جان کی بازی ہارنے والے سینکڑوں محنت کش اس نظام کا شکار ہوئے جو انسانی زندگی سے زیادہ منافع کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فیشن برانڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھربوں ڈالر کمانے کے باوجود یہ برانڈز ورکرز کو باعزت اجرت اور محفوظ حالاتِ کار فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں

انہوں نے زور دیا کہ محفوظ کام کی جگہ ایک حق ہے، رعایت نہیں، اور برانڈز کے احتساب کے لیے عالمی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp