یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کی تعیناتی پر لیبر یونین کے تحفظات
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان اسٹیل ملز کی لیبر یونین نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی اور ادارے کی گرتی ہوئی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے
سی بی اے تنظیم انصاف لیبر یونین کے چیئرمین محمد یاسین جہمور کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لکھے گئے خط میں جوادت ایاز کو اضافی چارج دینے کے فیصلے کو اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ای او کی تقرری کا قانونی اختیار صرف بورڈ کے پاس ہے
یونین کے مطابق 2008 سے اب تک عدم توجہی کے باعث ادارے کو 800 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایس ای سی پی نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی بی اے تنظیم انصاف لیبر یونین نے حکومت اور ایس آئی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی، نجکاری یا بندش سے متعلق واضح پالیسی سامنے لائی جائے اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائے
