ٹمبر مینوفیکچرنگ مزدرو یونین کی سی ایف ایم ای یو سے علیحدگی مکمل
پاکستان کی سی فوڈ صنعت کے لیے بڑی کامیابی، روس کو مچھلی برآمد کرنے کی اجازت
اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ماہی گیری کے شعبے میں تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی 16 کمپنیوں کو پہلی بار روس کو مچھلی اور سی فوڈ برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف روسی مارکیٹ بلکہ یوریشین اکنامک یونین کے دیگر ممالک تک رسائی کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے وفاقی وزیر کے مطابق، اس نئی مارکیٹ میں داخلے سے پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 500 ملین ڈالر سے بڑھ کر 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس سے ابتدائی طور پر 300 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا
انہوں نے واضح کیا کہ وسطی ایشیائی ممالک تک زمینی راستے کا استعمال کم لاگت تجارتی راہداری ثابت ہوگا، جہاں پاکستانی مچھلی کی شدید طلب موجود ہے۔ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی معیار کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقتی برتری حاصل کر سکیں۔ اس پیش رفت کو ملکی معیشت اور بلیو اکانومی کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔
