April 22, 2026

پاک یورپی یونین بزنس فورم کی تیاریاں، وزیر تجارت کی یورپی سفیر سے ملاقات

 پاک یورپی یونین بزنس فورم کی تیاریاں، وزیر تجارت کی یورپی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں 28 اور 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

اس فورم میں 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کی شرکت اور سینکڑوں بی ٹو بی ملاقاتیں متوقع ہیں، جس سے پاکستان کے کاروبار دوست تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

جام کمال خان نے کہا کہ حکومت فورم کی کامیابی کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی اور اسے ایک مستقل پلیٹ فارم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ملاقات میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کے تمام تقاضے پورے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے ٹیرف اصلاحات، نجی شعبے کے روابط اور پاکستان، یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے درمیان سہ فریقی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp