April 17, 2026

نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق

 نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان سے نمک کی برآمدات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر بنانے اور پیکنگ کی خرابی جیسے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے کسٹمز حکام اور سالٹ ایکسپورٹرز نے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ہے

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار کی قیادت میں وفد نے کلکٹر کسٹمز رضوان محمود سے ملاقات کی، جس میں بندرگاہ پر کنٹینرز کی ناقص ری سیلنگ اور غلط ایچ ایس کوڈ  کے استعمال پر گفتگو ہوئی

ایکسپورٹرز نے شکایت کی کہ کسٹمز جانچ کے بعد ناقص پیکنگ کی وجہ سے بیرونِ ملک خریدار تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسٹمز حکام نے واضح کیا کہ جنرل کوڈز کا استعمال بار بار انسپیکشن اور تاخیر کی وجہ بنتا ہے۔

مسائل کے حل کے لیے کسٹمز افسران برآمد کنندگان کو آن لائن تربیتی سیشن کے ذریعے درست دستاویز سازی کی رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ برآمدی عمل تیز اور محفوظ بنایا جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp