اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آئی ایل او کنٹری ڈائریکٹر کی خدمات کے اعتراف میں سہ فریقی عشائیہ
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹی ٹونسٹال کی خدمات کے اعتراف میں ایک باوقار سہ فریقی عشائیے کا اہتمام کیا
تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت چوہدری سالک حسین سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، آجروں کے نمائندوں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے شرکت کی۔
عشائیے کا مقصد پاکستان میں ڈیسنٹ ورک باوقار کام کے فروغ اور حکومت، مالکان اور مزدوروں کے درمیان سہ فریقی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ایل او کی کاوشوں کو سراہنا تھا
تقریب میں صوبائی پارلیمانی کمیٹی برائے محنت کے چیئرمین چوہدری امجد علی جاوید، سیکریٹری لیبر دانش افضل اور پی یو ڈبلیو ایف کے جنرل سیکریٹری چوہدری سعد محمد نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور جامع ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صنعتی امن اور معاشی استحکام کے لیے تمام فریقین کے درمیان مسلسل مکالمہ ناگزیر ہے
