August 1, 2026

سیسی میں بائیومیٹرک کا نفاذ لازمی قرار تنخواہیں حاضری سے مشروط

 سیسی میں بائیومیٹرک کا نفاذ لازمی قرار تنخواہیں حاضری سے مشروط

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے ادارے میں شفافیت اور نظم و ضبط کے لیے بائیومیٹرک حاضری اور ‘ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کو فوری طور پر فعال کرنے کا حکم دے دیا

ہیڈ آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ تمام افسران اور عملے کی تنخواہیں بائیومیٹرک حاضری کے تحت ہی جاری کی جائیں گی۔

کمشنر سیسی نے تمام فیلڈ ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جائے تاکہ فراہمی میں شفافیت آئے

جبکہ کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے سیسی ایکٹ اور رولز پر عملدرآمد کے لیے ہفتہ وار تربیتی لیکچرز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا

یہ اقدامات ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مزدوروں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp