July 28, 2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ: سی پی فنڈ اور میڈیکل الاؤنس کے حل کی امید پیدا ہوگئی

 ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ: سی پی فنڈ اور میڈیکل الاؤنس کے حل کی امید پیدا ہوگئی

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے ملازمین کے دیرینہ مالی مطالبات کے حل کے لیے اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے

یونین کے صدر منتخب عالم کے مطابق ریٹائرڈ اور برسرِ خدمت ملازمین کو سی پی فنڈ کی بمعہ منافع مکمل ادائیگی اور میڈیکل الاؤنس کو تنخواہ کا حصہ بنانے کے لیے قانونی و مالی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے

اس سلسلے میں یونین وفد نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد بیگ سے ملاقات کی جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ ان مطالبات کا فنانشل امپیکٹ تیار کریں تاکہ اسے بورڈ کی گورننگ باڈی سے منظور کرایا جا سکے

یونین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بورڈ سعید صالح جمانی اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان تجاویز سے اتفاق کیا ہے لیبر ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے محتسبِ اعلیٰ سندھ کے پاس جمع درخواستوں کے حل میں بھی مدد ملے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp