کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
صنعتکاروں کیلئے ون ونڈو فیسیلٹی مہیا کرنے کا اعلان

کراچی ( حسن خان، ہیڈ لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صنعتکاروں کو سندھ بالخصوص کراچی کے صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کے ساتھ وَن وِنڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کریں گے،
جس سے برآمدات اور درآمدات کی لاگت کم ہو گی اور ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی
سید ناصر حسین شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ میڈ ان گوجرانولہ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور پاکستان میں توانائی کی دستیابی میں مزید بہتری آئے گی
گوجرانولہ چیمبر آف کامرس کے صدر علی ہمایوں نے کہا کہ نمائش میں 65 کمپنیاں اور 150 سے زائد اسٹالز موجود ہیں۔ گوجرانولہ سے سالانہ 3.5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوتی ہیں۔
