پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سیسی گورننگ باڈی کی تشکیل چیلنج، سندھ ہائی کورٹ کا چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر کو نوٹس
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر آئینی درخواست پر صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے
جسٹس عدنان کریم اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل بینچ نے سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ، وزیر محنت اور کمشنر سیسی کو نوٹسز جاری کیے۔
درخواست گزار کے وکیل محمد نشاط وارثی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیسی ایک فلاحی ادارہ ہے جس میں قانون کے مطابق مزدوروں کی حقیقی نمائندگی لازمی ہے
تاہم نئی باڈی میں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے غیر جانبدار نمائندگی ضروری ہے
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 مئی 2026 تک ملتوی کر دی ہے۔ اس قانونی چیلنج کے بعد صوبائی محکمہ محنت میں تعیناتیوں کے شفافیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں
