پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا ترقی پانے والے لیبر افسران کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کی جانب سے محمد طیب ورک اور اسحاق حیدر سومرو کو ڈائریکٹر لیبر کے عہدے پر ترقی ملنے کی خوشی میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ عمران حیدر ٹیپو، ڈائریکٹر لاہور ساؤتھ ندیم اختر، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سمیع اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کاشف عزیز سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف رامے نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت میں فرض شناس افسران کی ترقی سے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر تقریب کو رونق بخشنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ افسران اپنے نئے عہدوں پر محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
