پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ورکرز یونائیٹڈ فرنٹ کا یومِ مئی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ، پہلی مشاورتی میٹنگ منعقد
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز یونائیٹڈ فرنٹ نے یکم مئی کے حوالے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔
اجلاس میں مختلف صنعتی یونٹس کے مزدور رہنماؤں اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کا مقصد شکاگو کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیوں اور سیمینارز کا شیڈول طے کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران مزدور رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ اس سال یومِ مئی کو محض ایک رسمی دن کے بجائے محنت کشوں کے حقوق کی ایک طاقتور تحریک کے طور پر منایا جائے گا۔ شرکاء نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، کم از کم اجرت پر عملدرآمد اور جبری برطرفیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا
