April 17, 2026

سیسی اسپتالوں کے لیے 60 ماہر ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ

 سیسی اسپتالوں کے لیے 60 ماہر ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے صوبے بھر کے سیسی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے 60 کنسلٹنٹس اور ماہر ڈاکٹروں کو تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے

سیسی کے انتظامی فیصلے سے صنعتی مزدوروں کو علاج معالجے کی اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے

سیسی انتظامیہ نے مزدوروں کے میڈیکل بلز کی مد میں 34 لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری دیتے ہوئے افسران کو طریقہ کار سہل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ادارے نے 25 افراد کے لیے انٹرنشپ پروگرام اور ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کے معاملات کو قانونی کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور سیسی  ملازمین کو ان کے واجبات بروقت مل سکیں۔

سیسی انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات سے ادارے کی کارکردگی اور عوامی ریلیف میں نمایاں بہتری آئے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp