سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سابق سوشل سیکیورٹی آفیسر کی بیوہ کو پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو سے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں انتقال کر جانے والے ریٹائرڈ سوشل سیکیورٹی آفیسر مشتاق علی مغل کی بیوہ کی فیملی پنشن فوری جاری کی جائے
فاؤنڈیشن کے چیئرمین عابد بخاری اور دیگر اراکین نے درخواست کی ہے کہ مرحوم کے خاندان کی معاشی اور مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادائیگی کے احکامات صادر فرمائے جائیں
فاؤنڈیشن کے عہدیداران عثمان میمن، چوہدری رفیق اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ سیسی انتظامیہ سوگوار خاندان کی مالی مشکلات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔
